Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید قرباں میں ایک روز باقی، جانور کے ساتھ قصائی اور سبزیاں مصالحے بھی پہنچ سے باہر ہوگئے

قصائیوں نے ریٹ بڑھا دیے، لوگوں کی منڈیوں میں خواریاں
اپ ڈیٹ 16 جون 2024 04:29pm

عیدالاضحیٰ میں ایک روز باقی رہ گیا ہے، ایک طرف جہاں کراچی میں ناردرن بائی پاس پر قائم مویشی منڈی میں نوے فیصد تک جانور فروخت ہوچکے ہیں اور بہت سے بیوپاری اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں، وہیں ملک کے دیگر شہروں میں قائم منڈیوں میں گرمی کے باوجود رش لگا ہوا ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد اس وقت بکرا منڈی میں موجود ہے اور اپنے من پسند جانور کی تلاش میں ہے، لیکن مہنگائی نے سنت ابراہیمی کو عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے۔

عید قرباں: پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز پر رش

لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں کی مویشی منڈیوں میں رش تو بھرپور ہے، من پسند جانور کی خریداری کے لئے خواتین اور بچوں نے بھی منڈی کا رُخ کر لیا ہے، لیکن خریداروں کے ساتھ بیوپاری بھی مہنگائی سے پریشان ہیں۔

جانوروں کی خریداری کا یہ سلسلہ کل صبح تک جاری رہے گا۔

جہاں لوگوں کو جانور نہیں مل رہے وہیں جنہیں مل چکے ان کیلئے چھریاں اور قصائی حاصل کرنا درد سر بن گیا ہے۔

عوام تیاری کرلیں، ملک کے اکثر مقامات پر بارش ہونے والی ہے

قصائیوں سمیت دیگر شہری جانور ذبح کرنے کے لئے تیز چھریاں خریدنے کے لئے بازاروں میں کوار ہو رہے ہیں، کوئی نئی چھریاں خریدرہا ہے تو کسی نے مہنگائی کے باعث پرانی چھریوں پر ہی دھار لگوائی ہے۔

عید الاضحٰی پر جانوروں کے ساتھ ساتھ قصائی بھی مہنگے ہوگئے ہیں۔ قصائیوں نے من مانی کرتے ہوئے بڑے جانور کیلئے 20 ہزار اور چھوٹے کے ریٹ 10 سے 12 ہزار رکھ دئے ہیں۔

قصائیوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ہمیں بھی متاثر کیا ہے۔

جیسے تیسے پاکستانی رعوام قربانی کر بھی لیں تو اگلا مرحلہ اس گوشت سے مزے اٹھانے کا ہوتا ہے، یعنی کے مزے مزے کے پکوان، لیکن یہ پکوان تو تب بنیں جب اس کے لوازمات یعنی سبزیاں اور مصالحے ٹھیک سے شامل ہوں۔

پاکستان میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے

لکین عیدالاضحٰی سے ایک روز قبل ہی سبزی کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں، 80 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت 320 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

Eid Ul Adha 2024