عید قرباں: پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز پر رش
عیدالاضحیٰ کے موقع پر پردیسیوں کی اپنے آبائی گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے جہاں عوام کی بڑی تعداد سامان اٹھائے بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن کا رخ کر رہی ہے تو وہی ٹرانسپورٹ مافیا نے بھی عید الضحیٰ کے موقع پر کرایوں میں اضافہ کردیا، عید پر آبائی علاقوں کو جانے والے شہریوں سے ٹرانسپورٹرز کرایہ دو گنا سے بھی زیادہ وصول کرنے لگے۔
اپنوں کے ساتھ عید منانے کی خواہش مسافروں کو مہنگی پڑ گئی، عید الضحیٰ اپنوں کے ساتھ منانے کے لیے پردیسیوں کی گھروں کو روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔
بس اڈوں کےساتھ ریلوے اسٹیشن پر بھی پردیسیوں کا رش نظر آتا ہے، ٹرانسپوٹرز نے پردیسیوں سے اضافی کرائے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔
فیض آباد اڈے پر آنے والے مسافروں کا کہنا ہےکہ مری، مظفرآباد، کشمیر، ایبٹ آباد اور دیگر بالائی علاقوں کو جانے والی ٹرانسپورٹ کے کرائے دو گنا سے تین گنا کر دیے گئے ہیں، مسافروں کو مسائل میں دھکیلا جا رہا ہے، متعلقہ افسران غائب ہیں انتظامیہ فوری نوٹس لے اور ریلیف فراہم کرے۔
ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ اضافی کرائے وصول نہیں کیے جارے ہمیں تو مسافر ہی نظر نہیں آرہے۔
عید الضحیٰ آتے ہی شہر اقتدار کے پردیسی اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہونے کے لیے بے تاب ہوگئے، کہیں کرائے دگنے تو کہیں گاڑیاں ہی نایاب ہوگئیں، شہری کہتے ہیں فریاد کریں توکس کریں۔
کراچی
عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے پردسیوں نے اپنے آبائی علاقے کا رخ کرلیا، صدر بس اسٹینڈ پر مسافر کہتے ہیں کرایہ مہنگا کردیا ہے 1500 والی ٹکٹ 2000 روپے سے 2500 میں دی جا رہی ہے۔
کراچی سے لوگ اپنوں میں عید منانے کے لیے رواں دواں ہیں، مسافر کوچ اسٹینڈ پر پردیسیوں کا جم غفیر لگ گیا۔
صدر بس اسٹینڈ سے کراچی سے اندرون سندھ حیدرآباد، میر پور خاص، نواب شاہ، لاڑکانہ اور دیگر شہر جانے والے مسافر کہتے ہیں پیٹرول ڈیزل سستا ہونے کے باوجود بس کا کرایہ کم نہیں کیا جارہا، عید کے موقع پر بھی من مانی قیمتیں لی جا رہی ہیں۔
شہری کہتے ہیں کہ 10 سے 20 فیصد اضافی فیس لی جارہی ہے، غریب شہری اپنی خوشیوں کی خاطر اضافی رقم دینے پر مجبو ہے۔
لاہور
عیدالاضحیٰ کے موقع پر پردیسیوں کی لاہور سے اپنے آبائی گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
عوام کی بڑی تعداد سامان اٹھائے بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن کا رخ کر رہی ہے، عید کیلئے اپنے آبائی گھروں کو جانے والے افراد کا کہنا ہے کہ گھر میں عید منانے کا مزہ ناقابل بیان ہے۔
بس اڈوں اور ریلوے سٹیشنز پر شہری ٹکٹوں کے حصول کیلئے دربدر ہیں، بس سٹینڈز میں مسافروں کی سہولت کیلئے بھی ناقص انتظامات ہیں۔
پردیسیوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دئیے ہیں، ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافے سے انہیں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایوں کا نوٹس لے اور اْن کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Comments are closed on this story.