Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فضل الہیٰ اور پولیس کے مذاکرات کامیاب، رحمان بابا گریڈ اسٹیشن پر جاری احتجاج ختم

مظاہرین نے رنگ روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا
اپ ڈیٹ 16 جون 2024 06:36pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الہیٰ اور پولیس کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے پر رحمان بابا گریڈ اسٹیشن پر جاری احتجاج ختم کردیا گیا۔

بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی رہنماء اور ایم پی اے فضل الہٰی نے کارکنوں کے ہمراہ پشاور کے رنگ روڈ پر رحمان بابا گرڈ اسٹیشن کے باہر پہنچ کر احتجاج شروع کردیا اور مظاہرین نے رنگ روڈ پر سروس روڈ کو بند کردیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ایم پی اے فضل الہٰی پھر منظر عام پر، دوبارہ گریڈ اسٹیشن پر دھاوا بولنے کی دھمکی

ایم پی اے فضل الہی کا کہنا ہے کہ ڈنڈے کے زور پر بجلی بحال کریں گے اور 24 گھنٹے میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا تو گرڈ اسٹیشن پر پڑاؤ ڈالیں گے۔

رکن اسمبلی فضل الہیٰ نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر بند فیڈرز چالو کردئے، پیسکو کے ساتھ مذاکرات کامیاب

احتجاج کے پیش نظر گرڈ اسٹیشن پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

بعدازاں پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف رنگ روڈ رحمان بابا گریڈ اسٹیشن پر جاری احتجاج ختم کردیا گیا۔

رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی اور پولیس کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے پر مظاہرین نے رنگ روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

ملک مخالف ایجنڈے کے تمام تانے بانے پی ٹی آئی سے ملتے ہیں، عقیل ملک

مظاہرین کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

pti

خیبر پختونخوا

electricity

peshawar

protest

fazal elahi

gird station