Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

بھارتی بس ڈرائیور کے ساتھ ’بھاگنے‘ والی امریکی لڑکی پکڑی گئی

امریکی لڑکی کی بھارتی نوجوان سے ملاقات آن لائن ویڈیو گیم کے ذریعے ہوئی تھی
شائع 16 جون 2024 12:59pm
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ انٹرنیٹ

بھارت میں حیرت انگیز واقعات سے متعلق خبریں تو آئے روز آتی رہتی ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

بھارتی ریاست میں امریکی لڑکی محبت کی خاطر بس ڈرائیور سے شادی کے لیے بھارت چلی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر اتاوا کے نوجوان اور امریکی لڑکی بھارتی میڈیا کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، جہاں پیار کی خاطر امریکا سے تعلق رکھنے والی لڑکی بھارتی ریاست اترپردیش کے ڈرائیور کے پاس چلی آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی اور بھارتی نوجوان کی ملاقات آن لائن ویڈیو گیم ’پبجی‘ پر ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان دوستی ہوئی۔

80 سالہ شخص کی 23 سالہ لڑکی سے شادی سوشل میڈیا پر وائرل

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوجوان نے 1 ماہ تک امریکی خاتون کو اپنے گھر میں خفیہ طور پر رکھا ہوا تھا۔

تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ انٹرنیٹ

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی بروکلین کارنیلی دلی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو دل دے بیٹھی تھی، نوجوان ہمانشو یادو دلی میں کام کرتا ہے جبکہ وہ امروری میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہے۔

شادی کے 12 دن بعد دلہن لڑکا نکلا

ہمانشو اور بروکلین 5 مئی کو چندی گڑھ آئے تھے، تاہم ہمانشو بروکلین کو اتاوا لے آیا۔ لیکن دونوں نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب دونوں بس کے ذریعے دلی جا رہے تھے۔

دوران سفر مسافر کی جانب سے بروکلین پر شک کیا گیا اور فورا پولیس کو اطلاع دے دی، جس پر شاکوہ آباد تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ پولیس تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہےکہ بروکلین سیاحتی ویزا پر 4 ماہ کے لیے بھارت آئی ہے۔

بھائی کی شادی کی خوشی، لاکھوں کی غیرملکی کرنسی، موبائل اور جوڑے لُٹا دئے گئے

پولیس کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد امریکی لڑکی کو جانے دیا، تاہم ہمانشو سے پوچھ تاچ کے دوران نوجوان کا کہنا تھا کہ اس کا آدھار کارڈ لاپتہ ہوگیا ہے، اس کے پاس اپنی شناخت کے حوالےسے کوئی دستاویز موجود نہیں ہے۔ پولیس کی جانب سے نوجوان پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تاہم اس sب میں یہ معاملہ سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے، اور چرچہ کا باعث بھی بنا ہوا ہے۔

india

Love Marriage

american women

bus driver