Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کے ہاتھوں اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست

181 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
شائع 16 جون 2024 09:19am

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 35 میچ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیے گئے 181 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سینٹ لوشیا میں کھیلے جارہے گروپ بی کے میچ میں کینگروز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز اسکور کیے۔

اسکاٹ لینڈ کے برینڈن میکمولن سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 34 گیندوں پر 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، برینڈن کی اننگز میں 6 بلند و بالا چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

ٹی 20 ورلڈکپ: نمیبیا کو شکست دے کر آسٹرلیا سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا

جارج مونسی 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، میتھیو کراس 18 رنز بنا سکے جبکہ اسکاٹ لینڈ کے کپتان رچی بیرنگٹن نے ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 31 گیندوں پر 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 4 اوورز میں 44 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایڈم زمپا ناتھن ایلس اور ایشٹن ایگر نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی اننگز

اسکاٹ لینڈ کے 181 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کینگروز کے بیٹسمین ٹریوس ہیڈ سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ مچل مارش نے 8، گلین میکسویل 11 اور مارکوس اسٹوئنس نے 59 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ٹم ڈیوڈ 24 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف اور مارک واٹ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ بریڈ وہیل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ گروپ بی سے آسٹریلیا پہلے ہی سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔

گروپ بی میں آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ 5،5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے میچ جیتنے اور اسکاٹ لینڈ سے رن ریٹ بہتر ہونے پر انگلینڈ سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا۔

Australia

T20 World Cup

scotland

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024