Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رفح : کیپٹن وسیم محمود سمیت 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ کے متعدد علاقوں پر حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید ہو گئے
شائع 15 جون 2024 09:44pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں ہفتے کے روز 8 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، جن میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز بھی رفح اور اس کے گرد و نواح میں پیش قدمی جاری رکھی۔ صیہونی فورسز کے غزہ کے متعدد علاقوں پر حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید ہو گئے۔

دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق رفح میں ہفتے کی صبح ہونے والے ایک دھماکے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ جو جنوری کے بعد سے غزہ کی پٹی میں آئی ڈی ایف کے لیے سب سے مہلک واقعہ ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی پلان میں حماس نے 7 شرائط رکھ دیں

ان فوجیوں میں سے ایک ’دروز‘ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ کیپٹن وسیم محمود ہے، جو بیٹ جان سے کمبیٹ انجینئرنگ کور کی 601 ویں بٹالین میں ڈپٹی کمپنی کمانڈر ہے۔

اسرائیلی فوج میں حماس کیخلاف لڑنے والے ’دروز‘ عرب کون ہیں؟

جنوبی لبنان پر اسرائیل کا حملہ، سینیر حزب اللہ کمانڈر شہید

واضح رہے کہ اس سے قبل حماس کے مسلح ونگ نے کہا تھا کہ جنگجوؤں نے رفح کے مغرب میں تل السلطان کے علاقے میں گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

Palestine

Gaza War

Israeli Operation in Rafah