Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حج کے دوران جبل رحمت اسپتال میں ننھے فرشتے کی آمد

سعودی حکومت نے تفصیلات شئیر کر دیں
شائع 15 جون 2024 08:45pm

حج کے دوران جبل رحمت اسپتال میں ننھے فرشتے کی آمد پر عازمین حج خوشی سے نہال ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جبل رحمت اسپتال میں پہلی پاکستانی خاتون نے بچے کو جنم دیا، حج کے دوران جبل رحمت اسپتال میں زچگی کا یہ پہلا کیس ہے۔ 34 سالہ پاکستانی خاتون حج کیلئے سعودی عرب میں موجود تھیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج سیزن میں ہونے والی یہ پہلی ولادت 30 سالہ نائیجریا کی خاتون کی ہاں ہوئی تھی جنھوں نے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال میں بچے کو جنم دیا، جس کا نام محمد رکھا گیا ہے۔

لیکن جبل رحمت اسپتال میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دوران حج کسی پاکستانی خاتون نے بچے کو جنم دیا ہو ۔

Saudia Arabia

Hajj

pakistanis

Hajj 2024

Hajj Season

Child Birth