Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوشش ہوئی لیکن مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہو سکتا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی
شائع 15 جون 2024 06:15pm
تصویر بذریعہ سندھ ہائیکورٹ / فائل فوٹو
تصویر بذریعہ سندھ ہائیکورٹ / فائل فوٹو

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا ہے کہ جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہو سکتا، کچھ کوششیں ایسی ضرور ہوئیں لیکن خدا کی رحمت سے مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا ہے کہ میں واضح طور پر کہتا ہوں مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا میرا گمان ہے جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی اسکے فیصلوں سے نظر آتی ہے بظاہر ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی، ایک دو بار کچھ ایسی کوشش ہوئیں جس کا فوری سد باب کیا وہ بھی بعد میں غلط فہمی ثابت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں :

عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت جلد ختم ہوگی، جسٹس ملک شہزاد

اگر جج صاحبان پریشر نہیں برداشت کرسکتے تو وہ انصاف بھی نہیں دے سکتے، طلال چوہدری

ججز کو خطوط کے مقدمے میں ایک شخص نامزد، دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی، ایف آئی آر

Supreme Court of Pakistan

Sindh High Court

judges letter