Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

بلے کا نشان واپس لینے، توشہ خانہ نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائر اپیل پر سماعت 20 جون کو ہوگی
شائع 15 جون 2024 05:55pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بلے کا نشان واپس لینے اور توشہ خانہ نا اہلی کے خلاف اپیل پر سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں نیا لارجر بینچ تشکیل دیدیا گیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ لارجر بینچ میں جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسین شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت 20 جون کو ہوگی، جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد لارجر بینچ تحلیل ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کےخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری

tosha khana

Election Symbol

IMRAN KHAN Adiyala Jail