Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بین الاقوامی فوڈ چین کے خلاف احتجاج پر جماعت اسلامی کیخلاف دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج

حملہ آوروں نے ایس پی کو زخمی کیا اور فائرنگ کی، ایف آئی آر
اپ ڈیٹ 16 جون 2024 09:40am

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے بین الاقوامی فوڈ چین کے خلاف احتجاج پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کی جانب سے درج مقدمہ میں کہا گیا کہ گزشتہ رات مسلح اور ڈنڈا بردار افراد انٹرنیشنل فوڈ چین پر پہنچے، اس دوران مسلح مظاہرین پولیس پر حملہ آور ہوئے اور اہلکار سے اسلحہ چھین لیا۔

پریس کلب احتجاج کیس: 2 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور، ایک کو 9 کارکنان سمیت جیل بھیج دیا گیا

مقدمہ کے مطابق مظاہرین نے پولیس پر فائرنگ کی اور اہلکار کی وردی بھی پھاڑی۔

خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والے دو سگے بھائیوں میں سے ایک گرفتار

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ڈنڈا بردار حملہ آوروں نے ایس پی کو زخمی کیا، جبکہ فائرنگ کرنے والے مظاہرین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اسلام آباد

FIR

Jamat e Islami