Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلون کی مالک پر حملے کے کیس میں ملزم نے عبوری ضمانت کروالی

پولیس کو 20 جون تک ملزم کو گرفتار نہ کرنے کا حکم، سیشن کورٹ نے تفتیش میں شامل کرنے کی ہدایت کردی
شائع 15 جون 2024 12:36pm

لاہور میں سیلون کی مالک زینب پر حملے کے ملزم نے عبوری ضمانت کروالی۔ سیشن کورٹ نے پولیس کو 20 جون تک جمیل کی گرفتاری سے روک دیا۔

سیشن کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جمیل کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج قمرعباس نے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے جامع رپورٹ طلب کرلی۔

سیلون کی مالک پر حملے کا مقدمہ ڈیفینس سی پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

سابق اداکارہ اور ماڈل کا کہنا ہے کہ میرا خاوند مجھے دو ماہ سے قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا اور میں یہ سمجھتی تھی کہ وہ مجھے ڈرا رہا ہے، میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔

سابق اداکارہ اور ماڈل پر فائرنگ، خاتون نے شوہر پر قتل کا الزام لگا دیا

سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں کو اس وقت زینب پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب وہ اپنے سیلون کے سامنے اپنی گاڑی سے اتر رہی تھیں۔ ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے، اس واقعے میں زینب کو 6 گولیاں لگیں۔

lahore session court

FORMER HUSBAND

PROVISIONAL BAIL

POLICE NOT TO ARREST