Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کےخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

بانی پی ٹی آئی نے پنجاب کابینہ کے مقدمات درج کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے
اپ ڈیٹ 15 جون 2024 01:46pm

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی اور اس ضمن میں فریقین کو نوٹیفائی بھی کردیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 20 جون کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ایک آئینی درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ حقائق کے منافی ہے۔

Lahore High Court

punjab cabinet

FOUNDER OF PTI