Aaj News

منگل, جولائ 02, 2024  
25 Dhul-Hijjah 1445  

کراچی میں مصنوعی دانت لگا کر قربانی کے جانور بیچنے والے میاں بیوی بیوپاری پکڑے گئے

پولیس اہلکاروں کی بروقت کاروائی میں بیوپاری کو حراست میں لیا گیا
شائع 15 جون 2024 11:25am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

کراچی میں مصنوعی دانت لگا کر قربانی کے جانور بیچنے والے میاں بیوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ چورنگی کے پاس قربانی کے بکروں کو مصنوعی دانت لگانے والے میاں بیوی پکڑے گئے ہیں، مصنوعی دانتوں سے متعلق قربانی کے جانور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ذرائع کے مطابق بیوپاری میاں بیوی کے حوالے سے خریدار کو دانتوں پر شک ہوا تھا، جانچ کے دوران خریدار پر یہ انکشاف ہوا تھا۔

جس کے بعد سمن آباد پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کی بروقت کاروائی کے دوران بیوپاری میاں بیوی کو 7 بکروں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

بیوپاری میاں بیوی حیدر آباد سے کراچی جانوروں کی فروخت کے لیے آئے تھے، جبکہ میاں بیوی کا کہنا تھا کہ مصنوعی دانتوں کے حوالے سے وہ بھی لاعلم ہیں، ہم تو خود فراڈ کا شکار ہوئے ہیں۔

جبکہ پولیس کی جانب سے کہنا تھا کہ گشت پر معمور اہلکاروں کو مصنوعی دانتوں سے متعلق اطلاع ملی تھی، اگرچہ دونوں کو حراست میں لیا گیا ہے، تاہم مدعی شکایت لے کر تھانے نہیں آیا۔

karachi

goat

Eid Ul Adha 2024

EID E QURBAAN