جب ایک ہندو بچے کے والد نے علاج کی اپیل کی اور فہد مصطفیٰ کی کال آئی تو !!!
حال ہی میں ظفر عباس ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے امیرترین پاکستانی اداکاروں کے بارے میں چونکا دینے والی تفصیلات کا انکشاف کیا، جو کسی ضرورت مند یا غریب کی مدد کرنے سے پہلے پیسے کے بارے میں کبھی نہیں سوچتے۔ اس ضمن میں انہوں نے فہد مصطفی، احسن خان اور نادر علی کی مثالیں دیں۔
کراچی میں سحری، شتر مرغ کا پلاو، بٹیر کی نہاری اور مرغابی کی کڑاہی
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ظفر عباس کا کہنا تھا کہ ،اب جب آپ نے پاکستانی شخصیات کی مدد کے بارے میں بات کی ہے، تو میں فہد مصطفیٰ کے حوالے سے ایک واقعہ شیئر کروں گا۔ ہم رمضان میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر ایک شو کر رہے تھے، جب ایک ہندو بچے کے والد کو اپنے بچے کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے بھاری رقم کی ضرورت تھی۔
فہد مصطفیٰ نے شو میں فون کرکے 20 لاکھ روپے کی مدد کا اعلان کیا، صرف یہی نہیں، اس نے فوری طور پر ہمیں پیسے بھیجے، اب بچہ اچھا ہو رہا ہے اور نارمل زندگی گزار رہا ہے اور یہ صرف ہماری مشہور شخصیات کی وجہ سے ممکن ہوا۔ میں نے اس پر ایک ویڈیو بھی بنائی۔
فہد مصطفیٰ، احسن خان اور نادر علی دوسروں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ اس پر میزبان نادرعلی نے مزید کہا کہ، ہم آپ کو بغیر کسی خوف کے پیسے دیتے ہیں، کیونکہ ہم آپ پر اعتماد کرتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ آپ حقیقی طور پر لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ یہاں ویڈیو کا لنک ہے
کراچی سے تعلق رکھنے والے ظفر عباس ایک عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سماجی کارکن اور مخیر شخصیت ہیں۔ وہ جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے مالک ہیں۔ جے ڈی سی (جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ویلفیئر) ایک معروف فلاحی ادارہ ہے، جو لوگوں کی بہتری کے لئے کام کر رہا ہے۔
سید ظفر عباس جعفری نے 2009 میں اپنے ہم خیال دوستوں کے ساتھ مل کر جے ڈی سی قائم کی تھی۔ رمضان میں جے ڈی سی بڑے دسترخوان چلاتی ہے اور زکوٰۃ بھی تقسیم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ جے ڈی سی ضرورت مند مریضوں کے مفت علاج کا انتظام کرتی ہے۔ وہ اس وقت عید الاضحی کے لیے قربانی کے جانور خریدنے میں مصروف ہیں، جس کا انتظام ضرورت مند افراد کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ظفرعباس کی ویڈیو کا لنک, جب فہد مصطفیٰ نے ظفرعباس کو 20 لاکھ روپے کا چیک دیا:
Comments are closed on this story.