Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ یوگنڈا جیسی ٹیم کے خلاف جیت کر بھی ٹورنامنٹ سے باہر

نیوزی لینڈ نے 41 رنز بنا کر میچ جیت لیا
شائع 15 جون 2024 08:53am
تصویر بذریعہ: آئی سی سی
تصویر بذریعہ: آئی سی سی

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جہاں سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے، وہیں اب کئی ٹیمیں بھی شائقین کرکٹ کو حیران کر رہی ہیں۔

مضبوط سمجھی جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنا پہلا میچ یوگنڈا کے خلاف 9 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔

ہفتے کے روز تاروبا میں ٹورنامنٹ کا 32 واں میچ یوگنڈا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جا رہا تھا، جہاں یوگنڈا نیوزی لینڈ کے خلاف جیتنے کے لیے پر عزم تھا۔

وہیں نیوزی لینڈ شروعاتی 2 میچ ہارنے کے بعد تیسرا میچ یوگنڈا جیسی ٹیم کے خلاف جیت کر عزت بچالی ہے، تاہم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

امریکا اور آئرلینڈ میچ بارش کی نذر، کیا میچ منسوخ ہو جائےگا؟

یوگنڈا کی جانب سے 10 وکٹوں کے نقصان پر 18 اعشاریہ 5 اوورز میں 41 رنز کا ہدف دیا تھا، جو کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 1 وکٹ کے نقصان پر 5 اعشاریہ 2 اوورز میں بنا کر میچ جیت گئی۔

کیوی بلے باز ڈیون کانوے نے 15 بالوں پر 22 رنز بنائے، تاہم رنز بنانے کے باوجود کیویز سپر 8 میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔

New Zealand

Uganda

cricket match

t20 worldcup 2024