Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک ماہ میں تیسرا اہلکار قتل: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بائی پاس کے علاقے سے گزر رہے تھا
شائع 15 جون 2024 08:46am

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بائی پاس کے علاقے سے گزر رہے تھا، ملزمان نے ہیڈ کانسٹیبل کو متعدد گولیاں ماری اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت ضیا الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ بعد ازاں لاش کو قانونی چارہ جوئی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ وہ جناح ٹاؤن تھانے میں تعینات تھا۔

رواں ماہ نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں پولیس اہلکاروں کا یہ تیسرا قتل تھا جس کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

پاکستان

Balochistan Police