Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ایک دن قبل کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 14 جون 2024 11:47pm
Historic decrease in petrol price in Pakistan - Petrol price latest - Breaking News - Aaj News

عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی عوام کو حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف دے دیا گیا۔

وزیراعظم آفس نے بتایاکہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کر دی گئی۔ کس کے بعد پیٹرول کی قیمت 258.16 ہو گئی ہے.

جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت267روپے89پیسے فی لیٹر ہوگی۔

قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان ہر ماہ کی 15 اور مہینے کی آخری تاریخ کو ہوتا ہے لیکن اس بار ایک روز قبل ہی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے ردوبدل کا فیصلہ

اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔

petrol price

petroleum prices

petrol price hike

Petroleum Division

PETROLEUM DEALS