Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کے کون سے شہروں میں سیف سٹی منصوبہ شروع ہوگا ؟ مراد علی شاہ کا اہم اعلان

مختلف شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کا اعلان وزیر اعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر کے دوران کیا
شائع 14 جون 2024 05:58pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں جہاں سیف سٹی منصوبہ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، ایسے میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر کے دوران سندھ کے دیگر شہروں میں بھی سیف سٹی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں سیف سٹی منصوبہ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سیف سٹی صرف جرائم پیشہ عناصر کے لیے نہیں بلکہ عوامی کی شکایات پر بھی ایکشن لے گا۔

تمام اہم محکموں کی ڈیسک سیف سیٹی پراجیکٹ میں موجود ہوں گی۔ منصوبے کے مانیٹرنگ روم میں ایمرجنسی سروسز سمیت تمام اداروں کے ممبرز موجود ہوں گے تاکہ شہریوں کی بروقت مدد کی جا سکے۔

سندھ کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ حیدرآباد اور سکھر سمیت دیگر شہروں میں بھی سیف سٹی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

وزیر اعلیٰ سندھ نے غریبوں کے گھروں کی تعمیر کیلئے کیا ارادہ ظاہر کیا

اردو میں تقریر نہ کرنے پر رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو ٹوک دیا

Sindh budget

law and order situation

CM Sindh Murad Ali Shah