Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ستاروں والے دنبے جو عیدالاضحیٰ پر قربان نہیں کیے جاتے

افریقی ملک میں موجود یہ دنبے خریدنا اور انہیں پالنا آسان نہیں ہے
اپ ڈیٹ 14 جون 2024 03:59pm
تصویر بذریعہ: الجزیرہ/ یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: الجزیرہ/ یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین گریب

عید الاضحیٰ سے قبل جہاں قربانی کے جانور اپنی خوبصورتی اور صحت کے باعث سب کی توجہ سمیٹ لیتے ہیں وہیں کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جو کہ جانوروں سے متعلق ہی حیرت انگیز وجہ سے توجہ حاصل کرتے ہیں۔

افریقی ملک سینیگال میں شہری عام دنوں کی طرح عید الاضحیٰ پر بھی اپنے دنبوں کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیگال میں خاص نسل کے دنبوں کو اہمیت دی جاتی ہے، جبکہ انہیں رکھنے والے افراد کو رئیس، پر تعیش اور بڑا سمجھا جاتا ہے۔

ان دنبوں کے گول سینگوں کی بدولت انہیں ستاروں والے دنبے بھی کہا جاتا ہے۔

سینیگال سے تعلق رکھنے والے شیخ مصطفیٰ بھی دنبوں کو پالتے ہیں اور اسی حوالے سے مقبول بھی ہیں۔

تصویر بذریعہ: الجزیرہ/ یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین گریب

قربانی کے جانوروں کے لیے مساج پارلر قائم

24 سالہ مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ دنبوں کی دیکھ بھال کے لیے آپ کو محبت اور صبر سے کام لینا پڑتا ہے، جبکہ مصطفیٰ نے اپنے دنبے کا نام سونکو رکھا ہے، حیرت انگیز طور پر یہ نام انہوں نے ملک کے نئے صدر عثمان سونکو کے منتخب ہونے کے بعد رکھا گیا ہے۔

سونکو نامی اس دنبے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ مقامی ’لادوم‘ کی نسل سے تعلق رکھتا ہے، جسے مقامی طور پر کافی اہمیت حاصل ہے، عام طور پر فراری گاڑی کی طرح اہمیت حاصل ہے۔

سینیگال میں اس دنبے کو خریدنا آسان نہیں ہے، عام طور پر 180 کلوگرام تک کے وزن کے ساتھ یہ دنبے قربانی کے بجائے نمائش کے لیے رکھے جاتے ہیں۔

تصویر بذریعہ: الجزیرہ/ یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین گریب

اس جانور کو عام طور پر خوبصورتی کے مقابلوں کے لیے بھی رکھا جاتا ہے، ایک لادوم دنبہ مقامی طور پر لاکھوں روپے میں فروخت ہوتا ہے، الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک 2 سے 4 دانت والا دنبہ 8800 ڈالرز یعنی ساڑھے 24 لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد میں فروخت ہوتا ہے۔

مقامی طور پر ان دنبوں کو مساج بھی دیا جاتا ہے، انہیں تیار کیا جاتا ہے اور پارلرز میں سیرنجز کے ذریعے وٹامنز بھی دیا جاتا ہے۔

سینیگال کے مقامی پارلر کے مالک بلا گادیاگا بھی انہی دنبوں کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں۔ بلا کا کہنا ہے کہ اس کے کلائنٹ افریقہ بھر سے آتے ہیں۔

بلا کا مزید بتانا تھا کہ دنبوں کا کاروبار نہ صرف اچھا ثابت ہو رہا ہے بلکہ یہاں یہ خوشی کا ذریعہ بھی بنا ہے، جب کبھی ہم پریشان ہوتے ہیں تو ان کے ساتھ وقت بتاتے ہیں۔

Senegal

Eid Ul Adha 2024

WESTERN AFRICA

SHEEP