Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری: جسٹس شہزاد ، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عقیل کے نام کی منظوری

ججز کی پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کے تجویز کردہ ناموں کردہ منظوری دی
اپ ڈیٹ 14 جون 2024 03:27pm

سپریم کورٹ میں ججز کی تقریری کے معاملے پر ججز کی پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کے تجویز کردہ ناموں کردہ منظوری دے دی۔

سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں سپریم جوڈیشل کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کی توثیق کرتے ہوئے ناموں کی منظوری دی گئی۔

پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطورسپریم کورٹ جج کی منظوری دی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطورجج سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال کی بھی بطور جج سپریم کورٹ کی منظوری دی گئی۔

Supreme Court

اسلام آباد

judges appointed