Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت جلد ختم ہوگی، جسٹس ملک شہزاد

دو تین دن پہلے ایک جج نے تمام واقعات بیان کیے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
اپ ڈیٹ 14 جون 2024 07:46pm

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد نے کہا ہے کہ مداخلت کا آغاز مولوی تمیز الدین کیس سے ہوا، دو تین دن پہلے ایک جج کی شکایت میرے سامنے آئی اور انہوں نے سارے واقعات بیان کیے جو ان پر گزرے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں خطاب کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ جوڈیشری بغیر کسی ڈر اور خوف کے فرائض انجام دے رہی ہے، کسی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہونا، کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا، جوڈیشری میں مداخلت کا جلد اختتام ہوگا کیونکہ عدلیہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے جان چھڑانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

طے کر لیں کسی طاقت، ایجنسی کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے، چیف جسٹس

عدلیہ نے مارشل لا راستہ بند کردیا

انہوں نے کہا کہ عدلیہ تحریک سے پہلے لوگ کہتے تھے کہ اگر جج ایک بار گھر چلا جائے تو واپس نہیں آتا لیکن عدلیہ تھریک نے چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بحال کی جس کے بعد عدلیہ نے مارشل لا راستہ بند کردیا۔

علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے بتایا کہ چند روز قبل ایک جج نے شکایت بھیجی اور آخر میں کہا کہ میں کسی بھی اقدام سے خوفزدہ نہیں ہوں اور جو قربانی دنیا پرے میں تیار ہوں مگر کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کروں گا۔

بغیر کسی خوف کے انصاف فراہم کریں گے تو اللہ کی مدد حاصل ہوگی

جسٹس ملک شہزاد احمد نے کہا کہ ’جج کے الفاظ سے میرا خون ڈیڑھ کلو بڑھ گیا، مجھے ماتحت عدلیہ پر فخر ہے، ہماری جوڈیشری بغیر کسی دباؤ اور دھمکی میں آئے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے اور جب تک بغیر کسی خوف اور ڈر کے انصاف فراہم کریں گے تو اللہ کی مدد حاصل ہوگی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’عدلیہ میں مداخلت میں مختلف ادارے ملوث ہیں اور اس مداخلت کا مقابلہ اس ایمان اور یقین سے کرنا ہے کہ یہ مداخلت جلد ختم ہوگی اور پورا یقینی ہے کہ عدلیہ میں مداخلت جلد اختتام ہوگا۔

حکومت اور ایجنسی کیخلاف ’مداخلت‘ کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم

عدالتی نظام کمزور شخص کے لیے بنایا گیا ہے

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا عدالتی نظام کمزور شخص کے لیے بنایا گیا ہے، کئی مقدمات میں فیصلے ہونے تک 2 نسلیں گزرجاتی ہیں، پورے پنجاب میں وڈیولنک کے ذریعےکارروائی کی منظوری دی، اس فیصلے سے لوگوں کو جلد اور سستا انصاف مہیا کرنے میں مدد ملے گی۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے مزید کہا کہ ساتھی ججز کے ساتھ غور کیا کہ انصاف کی جلد فراہمی کے لیے مزید کیا اقدامات کرسکتے ہیں، ہم نے دیگر ممالک کے نظام انصاف کا بھی جائزہ لیا۔

ہڑتال کی کال ہو یا نہیں کام قانون کے مطابق کریں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ چیف جسٹس بنتے ہی فل کورٹ میٹنگ بلائی، اس میں فیصلہ کیا کہ ہڑتال کلچر برداشت ہوگا، 13 مئی 2024 کو پنجاب کی عدلیہ کو سرکلر جاری کیا، بتایا کہ ہڑتال کی کسی کال کو نہیں مانیں گے، ہڑتال کی کال ہو یا نہیں کام قانون کے مطابق کریں۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام وکلاء نے ہڑتال اور تالا بندی کے کلچر کو دفن کر دیا، ملک کے 90% فیصد وکلا اچھے لوگ ہیں، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ سے زائد کیس دائر ہوئے اور فیصلہ تین لاکھ سے زائد کیسسز کا فیصلہ ہوا، اس سے زہر التواء مقدمات میں واضح کمی ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وکلاء کا یہ کام نہیں کہ عدالت کو تالا لگائیں، کچھ سیاسی عناصر ہوتے ہیں ان سے درخواست ہے، آپ لوگ وکالت چھوڑ دیں، ہمیں دیں ہم آپ کو بھرتیاں کریں گے، شام کو تالا لگا لیجیے گا۔

Lahore High Court

malik shahzad ahmad