Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قربانی کے جانوروں کے لیے مساج پارلر قائم

جانوروں کا مساج کرنے والے نے انوکھا دعویٰ بھی کر دیا
شائع 14 جون 2024 10:02am
تصویر بذریعہ: اے ایف پی
تصویر بذریعہ: اے ایف پی

قربانی کے قریب آتے ہی جہاں گلی محلوں میں رونق بڑھ جاتی ہے، وہیں شہری قربانی کے جانور کی دیکھ بھال میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں۔

حال ہی میں ایک خبر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں قربانی کے جانوروں کا مساج پارلر سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں عید الاضحیٰ سے قبل شہریوں کی جانب سے اپنے جانوروں کو بھی خوب پر سکون ماحول فراہم کیا جا رہا ہے اور خدمت کی جا رہی ہے۔

45 سالہ سماروان مساج پارلر میں جانوروں کو مساج بھی دیتے ہیں۔ جبکہ اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں خوبصورت بھی بناتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اس عمل سے قربانی کے جانوروں کو اچھا محسوس ہوتا ہے۔

غیرقانونی حج کیلئے حجاج کی اسمگلنگ کا انکشاف

.

گائے کے سیلون کے طور مقبول ہونے والے پارلر پر کام کرنے والے سماروان جب قربانی کے جانوروں کا مساج کرتے ہیں تو ان سے کچھ اس طرح بات چیت کرتے ہیں جو کہ عام انسان کو سماروان کے پاگل ہونے کا گمان ہوتا ہے۔

تصویر بذریعہ: اے ایف پی

تاہم جانوروں سے ان کی محبت اور پیار کی زبان خود قربانی کے جانوروں کو بھی سمجھ آ ہی جاتی ہے۔ اپنے دعوے میں سماروان کا کہنا تھا کہ جب میں اپنے ہاتھوں سے جانوروں کے جسم پر مالش کرتا ہوں تو انہیں اچھا لگتا ہے کیونکہ یہ سب میں پیار سے کرتا ہوں۔

جبکہ ساتھ ہی کہا کہ اگر کوئی شخص یہ کام کرے گا تو جانور اس سے بدک جائے گا، کیونکہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ انہیں تکلیف پہنچائی جا رہی ہے۔

کراچی ایف بی ایریا بلاک 19 کے پلے گراؤنڈ سے فوری مویشی منڈی ہٹانے کا حکم

سماروان کا پارلر جانوروں کی منڈی کے قریب ہی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کا کاروبار بھی اچھا چل رہا ہے، تاہم ٹرک اور ٹرالوں کی شور و غل کے باعث جانور پریشان ضرور ہو جاتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جکارتہ شہر میں جانوروں کے پارلرز کی مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ شہریوں کی جانب سے جانوروں کو خاص طور پر تیار کرانے لایا جاتا ہے

Jakarta

Indonesia

Eid Ul Adha 2024

massage

parlor