Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاپوا نیوگینی کو ہرا کر افغانستان سپر 8 میں پہنچ گیا، نیوزی لینڈ باہر

96 رنز کا ہدف افغانستان نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا
شائع 14 جون 2024 09:18am

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں افغانستان نے پاپوا نیوگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ کے لیے ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں گروپ سی میں شامل افغانستان نے پاپوا نیوگینی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاپوا نیوگینی کی اننگز

افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوا نیو گینی کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 95 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاپوانیوگینی کے کپلن ڈوریگا 27، ایلی ناؤ13 اور اوپننگ بیٹر ٹونی یورا نے 11 رنز اسکور کیے، پوری اننگ میں پاپوا نیوگینی کا کوئی بھی بیٹر ایک چھکا لگانے میں ناکام رہا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ، افغانستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست

پہلی اننگز میں افغانستان کے بولرز نے 13 وائڈ کے ساتھ 25 اضافی رنز دیے۔

افغانستان کے فضل حق فاروقی نے اپنے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، نوین الحق نے 2.5 اوورز میں 4 رنز دے کر 2 اور نور احمد نے 14 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کی اننگز

پاپوا نیوگینی کے 96 رنز کا ہدف افغانستان نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد نبی 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ رحمت اللہ گرباز 11 اور عظمت اللہ عمر زئی نے 13 رنز بنائے۔

پاپوا نیو گنی کی جانب سے ایلی ناؤ، سیمو کمیا اور نارمن نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میگا ایونٹ کے گروپ سی میں 6 پوائنٹس حاصل کر کے افغانستان نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس گروپ سے افغانستان اور ویسٹ انڈیز سپر ایٹ میں پہنچ چکی ہیں جبکہ افغانستان کے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

اس میچ سے قبل افغانستان نے اپنے گروپ میں 2 میچز کھیلے تھے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ویسٹ انڈیز کا ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، پاپوا نیو گنی کو دھول چٹادی

افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو 125 رنز اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسری طرف پاپوا نیو گنی کو ایونٹ کے دونوں میچز میں شکست کا سامنا رہا تھا، پہلے میچ میں انہیں ویسٹ انڈیز اور دوسرے میچ میں یوگنڈا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

afghanistan

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

Papua New Guinea

icc mens t20 world cup

afghanistan vs ugenda

Afghanistan vs New Zealand

afghanistan vs png