Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کے دوسرے دن ہی دلہن نے خلع لے لی، وجہ جان کر آپ کی ہنسی نکل جائے گی

شادی کے بعد جب بیوی کو پتا چلا شوہر گنجا ہے تو اسے شدید صدمہ پہنچا۔
اپ ڈیٹ 14 جون 2024 08:35am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی خبریں سامنے آتی ہیں جس میں شادی کے بعد اکثر مرد حضرات بیوی میں خامیاں ڈھونڈ کر انہیں شادی کے اگلے روز طلاق دے دیتے ہیں۔

لیکن اب ایسا واقعہ سامنے آیا جب شادی کے بعد ایک خاتون نے اپنے شوہر کی اصلیت سامنے آنے پر اس سے خلع لے لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر میں شادی کے دوسرے دن بیوی کو اپنے شوہر کے گنج پن کا علم ہوا تو اس نے خلع لے لی۔

رپورٹ کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والی خاتون وکیل ایڈووکیٹ نھی الجندی نے بتایا کہ شادی سے قبل اس کی موکل کے شوہر نے نہیں بتایا تھا کہ وہ گنجا ہے۔ شادی کے بعد جب بیوی کو پتا چلا تو اسے شدید صدمہ پہنچا۔

خاتون وکیل کا کہنا تھا کہ شادی کے موقع پر اس کے شوہر نے پورا وقت وگ پہنی ہوئی تھی،جبکہ منگنی کے بعد بھی اس نے کبھی یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ وہ گنجا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ان کی مؤکلہ کو علم ہوا کہ اس کا شوہر گنجا ہے تو اس نے شوہر سے اس معاملے کو چھپانے کی شکایت کی، اس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، خاتون نے شوہر پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا۔ خاتون وکیل نے بتایا کہ حقیقت کھل کر سامنے آنے پر شوہر نے اپنی اہلیہ پر تشدد بھی کیا۔

خاتون اس کے گھر سے چلی گئی اور اس نے دھوکہ دہی، جھوٹ بولنےاور اس کی توہین کا الزام عائد کرتے ہوئے شوہر سے خلع کا مطالبہ بھی کیا۔ وہیں دوسری جانب سےشوہر نے بیوی کو طلاق دینے سے انکار کیا جس پر خاتون کو عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شوہر سے خلع کی درخواست دائر کرنے والی خاتون پیشے کے اعتبار سے ایک ماڈل ہیں۔ عدالت کے حکم جاری ہونے کے باوجود شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق نہیں دی اور نہ ہی جہیز میں ملنے والی اشیاء واپس لوٹائیں۔

Wedding

Egypt

Khula

Bald groom