Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت کا بجٹ میں نئے ترقیاتی منصوبے شامل نہ کرنے کا فیصلہ

آج نیوز نے بجٹ 2024/25 کی سالانہ ترقیاتی کتاب حاصل کرلی
شائع 13 جون 2024 09:32pm

سندھ حکومت کا بجٹ دو ہزار چوبیس پچیس میں نئے ترقیاتی منصوبے شامل نہ کرنے کا فیصلہ، آج نیوز نے بجٹ کی سالانہ ترقیاتی کتاب حاصل کرلی۔

دستاویز کے مطابق بجٹ میں نئے ترقیاتی منصوبے شامل نہیں ہیں ، جاری ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے۔

بلاول بھٹونے جاری ترقیاتی منصوبےرواں سال مکمل کرنےکی ہدایت کر دی ہے ایجوکیشن سیکٹر 875 منصوبے اے ڈی پی بُک میں شامل کر لئے گئے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بلدیات اورٹاؤن پلاننگ کے1137منصوبےبجٹ بُک کاحصہ ہیں ، ورکس اینڈ سروس کے800 منصوبے سالانہ ترقیاتی فنڈز میں شامل ہیں جبکہ پبلک ہیلتھ کے جاری 470 منصوبے بجٹ بُک کا حصہ ہیں ۔

development projects

Sindh government

Karachi development