Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مونال ریسٹورنٹ نے 3 ماہ میں جگہ خالی کرانے کی یقین دہانی کرائی، سپریم کورٹ

مونال ریسٹورنٹ اور وائلڈ لائف بورڈ کے دفاتر سیل کرنے کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا
شائع 13 جون 2024 09:12pm

مونال ریسٹورنٹ اور وائلڈ لائف بورڈ کے دفاتر سیل کرنے کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ سپریم کورٹ نے جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مونال ریسٹورنٹ نے 3 ماہ میں جگہ خالی کروانے جبکہ لامونتانا اور گلوریا جینز نے بھی رضاکارانہ طور پر ریسٹورنٹس خالی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

فیصلہ میں بتایا گیا ہے کہ 3 ماہ میں نیشنل پارک سے تمام کمرشل سرگرمیاں ختم کر دی جائیں، پیرسوہاوہ میں نیشنل پارک کی جگہ پر قائم تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس بھی خالی کیے جائیں گے۔

فیصلے کے مطابق پیر سوہاوہ روڈ پر لائسنس شدہ کھوکے اور دوکانیں کام جاری رکھ سکتے ہیں جبکہ وائلڈ لائف بورڈ کی ہدایات کے مطابق کھوکے اور دوکانیں چلائی جائیں گی ۔

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

Chief Justice Qazi Faez Isa

monal restaurant islamabad

monal restaurant