Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایبٹ آباد میں کوسٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، 8 بچوں سمیت 10 افراد زخمی

ہری پور نجی اسکول کے بچے سیر و تفریح کے لیئے گلیات آئے ہوئے تھے
شائع 13 جون 2024 08:48pm

ایبٹ آباد میں بگنوتر کے مقام پر نجی اسکول کی کوسٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہو ا جس کے نتیجے میں نجی اسکول کے 8 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو اہلکار کے مطابق حادثہ میں موٹرسائیکل سوار کوسٹر کے نیچے دب گئی، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ہری پور میں نجی اسکول کے بچے سیر و تفریح کے لیئے گلیات آئے ہوئے تھے کوسٹر میں 30 بچے سوار تھے۔

Road Accident

rescue 1122

abbotabad