Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

ڈسٹرکٹ اسپتال خانیوال میں غلط انجکشن لگانےسے3 بچے جاں بحق

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نےغفلت برتنےپر 3 ملازمین کو معطل کردیا
شائع 13 جون 2024 07:09pm

ڈسٹرکٹ اسپتال خانیوال میں غلط انجکشن لگانے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے غفلت برتنے پر 3 ملازمین کو معطل کردیا۔

ڈسٹرکٹ اسپتال خانیوال میں غلط انجکشن لگانے اسپتال میں تعینات نرس اقصیٰ آفاق کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ اسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر عمارہ کا کہنا تھا کہ انجیکشن حکومتی لیبارٹریز سے پاس شدہ تھا۔

نرس کی گرفتاری کے خلاف پیرامیڈیکل اسٹاف نے انتظامیہ کے خلاف شدیداحتجاج بھی کیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بچوں کی موت کاملبہ نرس پرڈال کرڈیوٹی ڈاکٹرکوبچایا جا رہا ہے۔

ڈی سی چلڈرن وارڈ میں زیر علاج بچوں کے والدین سے بھی ملے اور کنسلٹنٹ کا تجویز کردہ دوسرا انجکشن منگوا کر بچوں کو لگوانے کی ہدایت کی۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کے حکم پر بچوں کے جاں بحق ہونے کے بعد Ceftraxon نامی انکجشن کا تمام اسٹاک ضبط کرلیا گیا ہے۔

punjab

hospital