کراچی ایف بی ایریا بلاک 19 کے پلے گراؤنڈ سے فوری مویشی منڈی ہٹانے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 19 کے پلے گراؤنڈ سے فوری مویشی منڈی ہٹانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایف بی ایریا بلاک 19 میں مویشی منڈی کے ٹھیکدار کو حراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت عالیہ نے ایف بی ایریا بلاک 19 کے پلے گراؤنڈ سے فوری مویشی منڈی ہٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کے ایم سی کو مویشی منڈی کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کے ایم سی اور ڈی سی سینٹرل کو گراؤنڈ اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔
مویشی منڈیوں کے علاوہ جانور کہیں فروخت نہیں ہوں گے، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
سندھ ہائیکورٹ نے ٹھیکیدار کو 7 دن میں آکشن کے پیسے بھی واپس کرنے کی ہدایت کردی۔
پلے گراؤنڈ میں مویشی منڈی لگانے کی اجازت دینے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پلے گراؤنڈ کا ستیاناس کردیا ہے۔
ڈی سی سینٹرل کا کہنا تھا کہ کے ایم سی نے مشاورت سے گراؤنڈ میں مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی تھی، علاقہ مکینوں نے بھی عید کی نماز ادا کرنےکی درخواست دے رکھی ہے، مویشی منڈی ختم کردی گئی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ ناظر رپورٹ کے مطابق مویشی منڈی موجود ہے۔
Comments are closed on this story.