Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب اسمبلی بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن کا شدید ہنگامہ آرائی کا منصوبہ

اپوزیشن نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، ہنگامہ آرائی کے حوالے سے حکمت عملی طے ہوگی
اپ ڈیٹ 13 جون 2024 02:20pm

پنجاب اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کا منصوبہ بنالیا۔**

اپوزیشن کو مرکزی قیادت کی جانب سے بجٹ تقریر کے دوران شدید ہنگامہ آرائی کی ہدایت جاری کردی گئی۔

اپوزیشن نے آج ایک بجے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں ہنگامہ آرائی کے حوالے سے حکمت عملی طے ہوگی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں فنانس منسٹر کی تقریر سے پہلے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کا مطالبہ رکھا جائے گا ۔

بجٹ تقریر سے قبل اپوزیشن لیڈر کو تقریر کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کرے گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے چیمبر کا گھیراؤ اور نعرے بازی کی جائے گی جبکہ بجٹ تقریر کے فوری بعد اپوزیشن کا مال روڈ پر احتجاج کا پروگرام ہے۔

سنی اتحاد تحریک کے 108 اراکین بجٹ سیشن کے بعد مال روڈ بلاک کر کے صوبائی بجٹ کے خلاف احتجاج کریں گے۔

opposition

lahore

punjab assembly

budget

punjab budget

Budget 2024 25

budge session