Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کے پلازہ میں آتشزدگی، کئی گھنٹے بعد بھی آگ بے قابو

آگ لگنے کا واقعہ جی الیون مرکز کے پلازہ میں پیش آیا ہے
اپ ڈیٹ 13 جون 2024 04:29pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

اسلام آباد میں سیکٹر جی الیون مرکز کے پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز دارالحکومت کے علاقے سیکٹر جی 11 کے پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

جبکہ آتشزدگی کا واقعہ مقامی پیزا شاپ میں پیش آیا ہے، آگ بجلی کی میٹر میں لگی جس کے بعد پلازہ کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کے واقعے کے پیش نظر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے نمیں مصروف ہے، تاہم آگ لگنے سے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق پلازے میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہیں، ڈیزاسٹر منیجمنٹ ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، فائر رولز کی خلاف ورزی پر رپورٹ تیار کی گئی ہے۔

اسلام آباد

fire

plaza