Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت میچ کا اسٹیڈیم گرانے کے لیے بلڈوزر پہنچ گئے

امریکا کے ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں
شائع 13 جون 2024 12:48pm
تصویر بذریعہ: دائیں تصویر، ویڈیو اسکرین گریب/ غیر ملکی میڈیا/ بائیں تصویر، آئی سی سی
تصویر بذریعہ: دائیں تصویر، ویڈیو اسکرین گریب/ غیر ملکی میڈیا/ بائیں تصویر، آئی سی سی

پاک بھارت ٹاکرا جہاں سب کی توجہ حاصل کر چکا ہے، وہیں امریکا میں واقع ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم بھی خاصا مقبول ہو چکا ہے۔

تاہم اب مذکورہ کرکٹ اسٹیڈیم سے متعلق خبر سامنے آ گئی ہے، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو منہدم کرنے کے لیے بلڈوزر آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیویارک کے لانگ آئی لینڈ کے علاقے آئیسن ہاور پارک میں موجود ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو جمعے کے روز 14 جون کو منہدم کیا جائے گا۔

ٹی 20 رینکنگ : بابر اعظم اور رضوان میں سے ایک کی ترقی ایک کی تنزلی

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لیے خاص طور پر امریکا کے ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو تیار کیا گیا تھا، جہاں پچ بھی خاص طور پر منگوائی گئی تھی۔

جبکہ بدھ کے روز بھارت اور امریکا کے درمیان اس مذکورہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آخری میچ کھیلا گیا تھا، جس کے بعد اب اسٹیڈیم کو منہدم کرنے کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔

عارضی طور پر بنائے گئے اسٹیڈیم نے پاک بھارت میچ کے باعث عالمی توجہ حاصل کر لی تھی، سوشل میڈیا پر اسٹیڈیم کے منہدم کرنے سے متعلق ویڈیوز بھی وائرل ہیں، جس میں بلڈوزر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم کے شائقین کے بیٹھنے کے مقام کو منہدم کیا جائے گا، تاہم انفراسٹرکچر اور گھاس کو مقامی کلبس کے لیے برقرار رکھا جائے گا۔

ویرات کے آؤٹ ہونے پر افسردہ ہونے والی انوشکا کا ردعمل وائرل

واضح رہے مذکورہ اسٹیڈیم 10 ڈراپ ان پچز کی وجہ سے مقبول ہوا ہے، جس میں 4 مین گراؤنڈ اور 6 کینٹیگ پارک میں ٹریننگ سہولت کے لیے بنائی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ تمام پچز ایڈیلیڈ ٹرف انٹرنیشنل کی جانب سے تیار کی گئی تھی، جبکہ موسم سرما کے دوران فلوریڈا میں دیکھ بھال کے لیے رکھی گئی تھیں۔

t20 world cup 2024

PakvsUSA

nassau county cricket stadium

demolished

temporary