پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران خاتون کی ہلاکت، شوہر قاتل نکلا
نیاز نے قینچی کے وار کرکے پروین کو قتل کیا اور ڈکیتی کا ڈراما رچایا، پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم سے سچ اُگلوالیا
پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران خاتون کے قتل کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ شوہر نے گھریلو جھگڑے میں قینیچی سے بیوی کو قتل کرنے کے بعد ڈکیتی کا ڈراما رچایا۔
پولیس کے مطابق تھانہ چک بیدی کےگاؤں چھبیس ایس پی میں 23 مئی کو پروین بی بی کے شوہر نیاز احمد نے پولیس کو اِطلاع دی کہ نامعلوم مُلزمان ڈکیتی کے دوران اس کی بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس نے پوچھ گچھ اور چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ گھریلو جھگڑے کے دوران نیاز احمد نے قینچی کے پے در پے وار کرکے پروین بی بی کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔
پولیس نے تفتیش و تحقیقات کے دوران نیاز احمد کو گرفتار کیا تو اُس نے اقبالِ جرم کرلیا۔ پولیس نے وہ قینیچی بھی برآمد کرلی جس سے نیاز نے پروین کو قتل کیا۔
Dacoity
Pakpatan
SCISSORS
WIFE KILLED
Interrogation
CONFESSION
مقبول ترین
Comments are closed on this story.