Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عملے کی مبینہ کرپشن، دھکم پیل میں خاتون بے ہوش

تین دن سے ٹوکن نہیں دیا جارہا، بدتمیز عملہ سفارشی لوگوں کو نواز رہا ہے، متاثرہ خواتین کا شِکوہ
شائع 13 جون 2024 12:14pm

شیخو پورہ کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر میں دھکم پیل کے دوران ایک خاتون بے ہوش ہوگئی۔

آج نیوز کے نمائندے سید معظم علی رضوی کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹر پر لمبی قطار لگی ہوئی تھی اور خواتین شدید پریشانی کی حالت میں تھیں۔

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے عملے کی مبینہ کرپشن کے باعث ٹوکن بھی وصولی کے عوض جاری کیے جارہے تھے۔ ریٹ مقرر تھے۔ مستحق خواتین طویل قطاروں میں کھڑی رہ گئیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا عملہ مبینہ طور پر مک مکا کرنے والی خواتین کو پروٹوکول دینے میں مصروف تھا۔ بھیڑ کے باعث دھکم پیل ہوئی۔ متعدد خواتین دھکے کھاکر گر پڑیں۔ ایک خاتون بے ہوش ہوگئی۔

دیر سے قطار بند خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عملے کے ناروا سلوک پر پھٹ پڑیں۔ متاثرہ خواتین نے بتایا کہ وہ تین دن سے بھوکی پیاسی سینٹر آرہی ہیں مگر ٹوکن نہیں دیا جارہا۔ عملہ خواتین سے ہتک آمیز سلوک روا رکھتا ہے، بدتمیزی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارشی لوگوں کو عملہ خود رقم فراہم کر رہا ہے۔

corruption

Sheikhupura

benazir income support program