Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈکیتی کے واقعات کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

عوام نے ڈکیت کو تشدد کے بعد ہلاک کر دیا
اپ ڈیٹ 13 جون 2024 04:32pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

کراچی میں ڈکیتی واردات کے دوران ڈکیت عوام کے ہتھے چڑھ گئے، مختلف واقعات میں 2 ڈکیت مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن اور تیسر ٹاؤن میں ڈکیتی کی واراداتیں ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مومن آباد کی حدود میں عوام نے فرار ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کرکے ہلاک کردیا ہے۔

ڈاکو نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا تھا۔ ادھر تیسر ٹاؤن کی حدود میں بھی ایک ڈاکو مارا گیا ہے۔

مومن آباد پولیس نے موبائل فون چھیننے والے رکشہ گینگ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کے قبضے سے اکیس موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

karachi

Sindh government

Sindh Police

Dacoity