Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان کیسے پہنچ سکتا ہے؟

گزشتہ روز بھارت نے امریکا کو ہرا کر پاکستان کی ایک مشکل حل کردی
اپ ڈیٹ 13 جون 2024 02:26pm

ویسٹ اور امریکا میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے پاکستان کرکٹ ٹیم کی رسائی کیسے ممکن ہے؟

گزشتہ روز نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے امریکا کو ہرا کر پاکستان کی ایک مشکل تو حل کردی تاہم اب جمعے کو آئرلینڈ کو بھی امریکا کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

اس کے ساتھ پاکستان کو اپنے آخری میچ میں آئرلینڈ کو ہرانا ہوگا، تب ہی پاکستان کے لیے سپر ایٹ تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔

اگر پاکستان یا امریکا کا میچ بارش کی نذر ہوا تو پاکستان کے لیے ورلڈ کپ پہلے ہی مرحلے میں ختم ہوجائے گا اور بھارت کے ساتھ ساتھ امریکا بھی سپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گا۔

پاکستان نے اس ورلڈ کپ میں 3 میچز کھیلے ہیں جس میں صرف کینیڈا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان کے لیے سپر ایٹ کا راستہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔

گروپ اے کی ٹیموں کے درج ذیل نتائج ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان کی کوالیفائی کو یقینی بنائیں گے۔

جون 14: امریکا بمقابلہ آئرلینڈ۔۔۔ پاکستان کو آئرلینڈ کی جیت درکار

جون 15: کینیڈا بمقابلہ بھارت۔۔۔ پاکستان کو بھارت کی جیت درکار

جون 16: آئرلینڈ بمقابلہ پاکستان۔۔۔ پاکستان کو جیت درکار

اگر مذکورہ بالا تمام میچوں کے وہی نتائج آتے ہیں جو درج ہیں تو پاکستان کے چار میچوں میں 4 پوائنٹس ہوں گے، بھارت کے پاس 8 اور امریکا اور پاکستان کے برابر پوائنٹس ہوں گے۔

گروپ مرحلے کے کھیلوں کے اختتام پر کینیڈا اور آئرلینڈ کے 2،2 پوائنٹس ہوں گے۔

اس کے باوجود پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف اپنے نیٹ رن ریٹ کو بہتر بنانے کے لیے بڑے مارجن سے جیت حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ اس کے اور امریکا کے پوائنٹس برابر ہوں گے لہٰذا نیٹ رن ریٹ کام آئے گا۔

مزید یہ کہ گرین شرٹس اور پاکستانی شائقین کو امید کرنی چاہیے کہ امریکا اور آئرلینڈ کے میچ میں امریکا نہ جیتے اور نہ ہی یہ میچ بارش کی نذر ہو ورنہ مشکل پاکستان کے لیے ہوگی۔

Pakistan Cricket Team

T20 World Cup

t20 cricket

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

super 8 stage