Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 رینکنگ : بابر اعظم اور رضوان میں سے ایک کی ترقی ایک کی تنزلی

رینکنگ میں بھارت کے بلے باز سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر ہیں
شائع 12 جون 2024 10:16pm
فوٹو ۔۔۔سوشل میڈیا
فوٹو ۔۔۔سوشل میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔ جس میں کپتان بابر اعظم کی ترقی ہوگئی جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی تنزلی ہوگئی۔

رینکنگ میں بھارت کے بلے باز سوریا کماریادیو پہلے نمبر پر ہیں، جب کہ بیٹنگ میں انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا اور بابراعظم تیسرے نمبر پر ہیں، اس سے قبل پاکستانی کپتان چوتھے نمبر پر تھے۔

نئی رینکنگ میں پاکستانی بیٹسمین محمد رضوان تیسری پوزیشن سے ایک درجہ نیچے چلے گئے اور چوتھے نمبر پر آ گئے۔ انگلینڈ کے جوز بٹلر دو درجہ ترقی کرتے ہوئے پانچویں نمبر پر براجمان ہوگئے۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ

بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، سری لنکا کے وانندو ہسارانگا دوسرے، اور افغانستان کے راشد خان تیسری پوزیشن پر آگئے، راشد خان کی رینکنگ میں 4 درجہ بہتری آئی۔

جنوبی افریقا کے اینریخ نوکیا چوتھے نمبر پر ہیں، اس کے علاوہ افغان بولر فضل حق فاروقی پانچویں پوزیشن پر آگئے، انھیں 6 درجے ترقی ملی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر

بولنگ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی بولر ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بناسکا تاہم شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

babar azam

Muhammad Rizwan

icc mens t20 world cup