Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ : امریکا کو شکست دیکر بھارت سپر ایٹ میں پہنچ گیا

بھارت نے آسان ہدف حاصل کرکے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی
اپ ڈیٹ 12 جون 2024 11:30pm
فوٹو۔۔۔اے ایف پی
فوٹو۔۔۔اے ایف پی
فوٹو۔۔۔ فیس بک / انڈین کرکٹ ٹیم
فوٹو۔۔۔ فیس بک / انڈین کرکٹ ٹیم

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

گروپ اے کی دونوں ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی بولرز نے امریکا کے خلاف بہترین بولنگ کرتے ہوئے بلے بازوں کو شدید دباؤ میں رکھا، میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن تباہ کردی۔

امریکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔ بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ نے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ہارڈک پانڈیا نے 2 ، اکشر پٹیل نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، اور ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

جواب میں بھارتی ٹیم کا آغاز بھی اچھا نہ تھا کیونکہ تجربہ کار بلے باز ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما ابتدائی اوورز میں ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔ اس کے بعد ریشبھ پینٹ بھی 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تاہم ان فارم بلے باز سوریارکمار یادیو نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 50 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو فتح دلوائی، شیوم دوبے نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور آؤٹ ہوئے بغیر 31 رنز بنائے۔ اس طرح بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیگر سپر ایکٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستانی کرکٹ ٹیم کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر

پاکستانی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی

Indian cricket team

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

icc mens t20 world cup