Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ریتی سے بھرا ٹرک جھونپٹری پر الٹنے سے ایک خاندان کے 8 افراد ہلاک

پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے ٹرک ہٹاکر لاشیں نکالیں، تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے
شائع 12 جون 2024 02:26pm

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے ہردوئی میں ریتی سے بھرا ٹرک جھونپڑی پر الٹنے سے ایک خاندان کے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹرک کانپور سے آرہا تھا اور ہردوئی پہنچنے پر رفتار زیادہ ہونے کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول میں نہ رہا۔ ایک موڑ پر ٹرک ایک جھونپڑی پر الٹ گیا اور اس میں موجود آٹھ افراد ٹرک اور ریتی تلے دب کر دم توڑ گئے۔

اُناؤ کے نزدیک چُنگی نمبر دو پر یہ سانحہ بدھ کو علی الصباح رونما ہوا۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے ٹرک کو ہٹایا اور لاشیں نکالیں۔ تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

Truck

OVERTURNED

MAKESHIFT HOUSE

8 KILLED OF A FAMILY