Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

30 لاکھ نان فائلرز کیخلاف ایکشن کی تیاری، بجلی، گیس کنکشن کانٹے کے قوانین پر عمل ہوگا

نان فائلرز کی سمیں بند رکھنے کا عمل جاری رکھا جائے گا
اپ ڈیٹ 12 جون 2024 03:38pm

30 لاکھ نان فائلرز کے خلاف ایکشن کی تیاریاں کرلی گئی ہیں جس کے تحت ان کے بجلی اور گیس کے کنکشن کاٹے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نان فائلرز کے بجلی اور گیس کنکشن کاٹنے کے قوانین پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس قوانین کا سہارا لے کر ٹیکس چوروں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے بجٹ میں ٹیکس قوانین میں ردو بدل کی تجویز بھی زیرغور ہے جبکہ نان فائلرز کی سمیں بند رکھنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

پاکستان

Budget 2024 25