Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں ہوتا، ہم بات چیت کا کہہ رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امید ہے مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 12 جون 2024 02:16pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مذاکرت کا مطلب ہم بات چیت کی طرف جانے کا کہہ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امید ہے مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں گے۔

خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے آج کے اجلاس میں حکمت عملی بنائیں گے، مذاکرات کا مطلب ہم بات چیت کی طرف جانے کا کہہ رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اگر قیادت کرنا چاہ رہے ہیں تو اس میں کوئی بری بات نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امید ہے مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں ہوتا، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اور بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

pti

Fazal ur Rehman

Molana Fazal ur Rehman

Barrister Gohar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

Barrister Gohar Ali Khan

khyber pakhtunkhwa house