Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کیلیے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

سیاحوں کو ٹورازم اینڈ ہیلی سفاری سروس کے 4 پیکیجز دستیاب ہوں گے
شائع 12 جون 2024 01:00pm

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کو ٹورازم اینڈ ہیلی سفاری سروس کے 4 پیکیجز دستیاب ہوں گے۔ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی ہدایت پر سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کیا جارہا ہے۔

ڈی جی خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت نے پیٹرونیٹ ایوی ایشن کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔

پیکیج 1 میں چترال ائیرپورٹ، وادی کیلاش، لواری ٹنل شامل

پیکیج 2 میں چترال ائیرپورٹ، تریچ میر چوٹی شامل

پیکیج 3 میں چترال ائیرپورٹ، تریچ میر، قاقلشت میڈوز کی سیر کرائی جائے گی۔

پیکیج 4 میں چترال ائیرپورٹ تا شندور پولو فیسٹیول کا ٹوور شامل ہے۔

پاکستان

KPK

helicopter

Heli Safari