Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسحاق ڈار نے پیپلز پارٹی کو بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے منا لیا

دونوں پارٹیوں میں معاملات پارٹی قیادت کی سطح پر طے پائے ہیں
شائع 12 جون 2024 05:39pm

پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا تاہ، اسحاق ڈار نے بلاول لو منا لیا، ذرائع کے مطابق پی پی اراکین نے اجلاس میں شریک نہ ہونے کی رائے دی تھی، جس کے بعد اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ہے۔ رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اہم اجلاس میں حکومت اور بجٹ کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

اجلاس کے بعد شازیہ مری نے بتایا کہ ہم آج کے اجلاس میں شامل نہیں ہونگے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہاں صرف کورم پورا کرنے نہیں بیٹھی، ہم حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں، ہمارے اراکین کی آوازیں گونج رہی ہیں، چاروں صوبوں میں مسائل ہیں۔

پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ تجاویز پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، چاروں صوبوں کو بجٹ تجاویز پر اعتماد میں لیے جانے کا کہا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے ہم نے بریفنگ دی ہے، بریفنگ دینے اور تجاویز پر رائے لینے میں فرق ہوتا ہے۔

اسحاق ڈار نے منا لیا

پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاس میں شرکت سے انکار پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار منانے کیلئے بلاول بھٹو کے چیمبر میں پہنچ گئے۔ اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کئے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات ختم ہوئے تو اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کو منا لیا ہے۔

جس کے بعد پیپلز پارٹی اراکین ایوان کیلئے روانہ ہوگئے لیکن بلاول پارلیمنٹ ہاؤس سے چلے گئے۔

ڈیڈلاک ختم ہونے کی خبر

قبل ازیں، ذرائع نے کہا تھا کہ وفاقی بجٹ پر ڈیڈلاک ختم ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں معاملات طے پا گئے ہیں، پیپلزپارٹی کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔

اس حوالے سےپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات پارٹی قیادت کی سطح پر طے پا گئے۔

بیٹی کی پنشن، ٹیکسوں میں رعایت ختم، 18ہزار ارب کا وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا

ذرائع نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی بجٹ پاس کرانے میں ن لیگ کی حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی اور تمام تر تحفظات کے باوجود بجٹ کے حق میں ووٹ دے گی۔

ذرائع کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمان میں احتجاج اور تقاریر کے باوجود بجٹ پاس کرائے گی، پیپلز پارٹی کی بعض تجاویز کو بھی وفاقی بجٹ کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاسوں میں بھرپور تقاریر ہوں گی تاہم پارٹی نے ن لیگ کو بجٹ کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

اقتصادی سروے 2024: ’کوئی مقدس گائے نہیں، جی ڈی پی 2.38 فیصد رہی، فی کس آمدن میں اضافہ ہوا‘

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا تھا اور تعاون کی درخواست کی تھی۔

PMLN

اسلام آباد

PPP

budget

federal budget

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Budget 2024 25

dead lock