Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں ’مفت سولر پینل‘ کی درخواستوں پر پیسہ بٹورنے والا گروہ گرفتار

دونوں افراد نے فی فارم 300 روپے وصول کیے
اپ ڈیٹ 12 جون 2024 12:18pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے پیرمحل میں شہریوں نے حکومت کی جانب سے مفت سولر پینل دینے کا وعدہ کرکے لوگوں سے پیسے بٹورنے والے 2 افراد محمد تحسین اور شاہد اقبال کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں افراد نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا، مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کیے اور بینک آف پنجاب سے درخواست فارم تقسیم کیے، فی فارم 300 روپے وصول کیے گئے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد کئی دنوں سے شہری اور دیہی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے اس فراڈ کو انجام دے رہے تھے۔

punjab

Solar panels

Solar Panel Price

loud speaker

Toba tek Singh