Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں ٹریفک کی روانی میں حائل ریڑھیاں ہٹانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کر دیا
شائع 12 جون 2024 09:49am

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کر دیا، انہوں نے لاہور میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک جام کی صورت میں پبلک ایڈریس کے ذریعے میسج کا بھی مشاہدہ کیا۔

ٹریفک رسپانس یونٹ لانچنگ کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس بھی ہوا، جس میں ٹریفک کی روانی میں حائل ریڑھیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریڑھیوں کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز شریف نے لین لائن ڈسپلن ہر صورت یقینی بنانے اور رکشہ اور موٹر بائیک کو لین کی پابندی کی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں لاہور میں انٹیلی جنس ٹریفک سگنل مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا جبکہ روڈز پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے موثر اور پائیدار پلاننگ کی ہدایت کردی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک رہنمائی کے لیے نصب اسکرینیں بحال کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

سی ٹی اوعمارہ اظہر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خصوصی ٹریفک رسپانس یونٹ 15 کال پر ٹریفک جام والے ایریا میں پہنچے گا، 50 ہیوی بائیک اور100 وارڈنز پر مشتمل سپیشل یونٹ ٹریفک کلیئر کرنے کےلئے فوری کارروائی کرے گا، ٹریفک رسپانس یونٹ کو ایک ماہ کے لئے سپیشل ٹریننگ کرائی گئی ہے، ٹریفک رسپانس یونٹ کو ریڈ کریسنٹ سے فرسٹ ایڈ کورس بھی کرایا گیا، ہر موٹر بائیک پر پبلک ایڈریس سسٹم اور فرسٹ ایڈ باکس بھی نصب ہونگے، ٹریفک وارڈن خصوصی کیمرے کے ذریعے ریکارڈنگ بھی کرے گا۔

cm punjab

Maryam Nawaz

lahore

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

lahore traffic

Traffic Response Unit