Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ: سری لنکا اور نیپال کا میچ اچانک کیوں منسوخ کردیا گیا؟

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کو بغیر ٹاس ہوئے ہی ختم کر دیا گیا
شائع 12 جون 2024 09:37am

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

سری لنکا اور نیپال کے درمیان ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ کا 23 واں میچ فلوریڈا کے شہر لوڈرہل میں کھیلا جانا تھا تاہم میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

فلوریڈا میں ہونے والے سری لنکا اور نیپال کے درمیان گروپ ڈی کے میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے بغیر ٹاس ہوئے ہی میچ کو ختم کر دیا گیا۔

نیپال نے آج ایونٹ کا اپنا دوسرا جبکہ سری لنکا نے تیسرا میچ کھیلنا تھا جبکہ سری لنکا کو اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی جبکہ نیپال کی ٹیم نے ابھی تک ٹی 20 ورلڈ کپ کا کوئی میچ نہیں جیتا اور وہ بھی اپنا پہلا میچ ہار چکا ہے۔

بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

T20 World Cup

t20 cricket

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

sri lanka vs nepal