Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کتنی رقم تقیسم ہوئی

بی آئی ایس پی کے لیے سماجی تحفظ کے مختلف پروگرام چلانے کے لیے مجموعی طور پر 466 ارب روپے رکھے گئے تھے
شائع 12 جون 2024 09:02am

اقتصادی سروے 2024-2023 کے مطابق 31 مارچ تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ذریعے 94 لاکھ لوگوں میں 313 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق اس میں غیر مشروط کیش ٹرانسفرز (یو سی ٹی) کی 257 ارب روپے اور مشروط کیش ٹرانسفرز (سی سی ٹی) کی 56 ارب روپے شامل ہیں۔ اقتصادی سروے کے مطابق، مالی سال 2024 کے لیے بی آئی ایس پی کے لیے سماجی تحفظ کے مختلف پروگرام چلانے کے لیے مجموعی طور پر 466 ارب روپے رکھے گئے تھے۔

بے نظیر کفالت پروگرام کے تحت 257.5 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔ فی کس کی نقد گرانٹ 3,000 روپے سے بڑھ کر 10,500 روپے فی سہ ماہی ہوگئی، اس وقت 94 لاکھ لوگوں کا اندراج ہوچکا ہے، جولائی سے مارچ مالی سال 2024 تک ان مستحقین میں 256 ارب روپے سے زائد تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

بے نظیر تعلیم وظیف پروگرام میں ایک کروڑ 41 لاکھ بچوں کا اندراج ہوا، جن میں سے 22 لاکھ نے جولائی سے مارچ مالی سال 24 تک اندراج کیا۔ اپنے قیام سے لے کر اب تک 117 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں، اسی عرصے کے دوران 36.9 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔

پاکستان

bisp