Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیز ترین وکٹوں کی سنچری کا اعزاز ، حارث رؤف کے نام

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے 71 میچز میں 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں
شائع 11 جون 2024 09:06pm

پاکستانی فاسٹ باولر حارث روف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے۔

فاسٹ بالر نے امریکا میں جاری ورلڈکپ میں کینیڈا کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

فاسٹ بولر حارث روف نے 71 میچز میں 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں جبکہ آئرلینڈ کے مارک اڈائیر نے 72 میچز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ شاداب خان 107 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹ لینے والے پاکستانی بولر ہیں۔

حارث روف سے قبل صرف ا سپنرز نے کم میچز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزازحاصل کیا تھا جس میں افغانستان کے راشد خان نے 54 اور سری لنکا کے ہسارنگا نے 63 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

icc mens t20 world cup