Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیوی، بیٹے، بیٹی اور ساس کے قاتل کو 4 بار سزائے موت کا حکم

واقعہ 15 فروری 2022 کو علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں اچا کلیر میں پیش آیا تھا
اپ ڈیٹ 11 جون 2024 08:52pm

وزیرآباد میں ایڈیشنل سیشن کورٹ میں قتل کےمقدمےکی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو4بارسزائے موت کاحکم دے دیا.

15 فروری 2022 کو علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں اچا کلیر میں پیش آنے والے واقع میں مجرم نے اپنی بیوی، بیٹے، بیٹی اور ساس کو بے دردی سے رات کو سوتے ہوئے ڈنڈوں کے وار سے قتل کیا تھا

سرور شاہ نامی شخص نے واردات سسرالی گھر کو فروخت نہ کرنے کی پاداش میں کیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج محمداشرف نےسزائے موت کا حکم سناتے ہوئے جرم میں ملوث مجرم کو 4 بار سزائے موت کا حکم دیا ۔ جبکہ عدالت نے ملزم کو 20 لاکھ روپے جرمانے کا حکم بھی سنایا۔

Murder

DISTRICT COURT