Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
شائع 11 جون 2024 10:51pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے پہلی کامیابی حاصل کر لی، ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیو یارک میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے 107 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 33، صائم ایوب 6 اور فخر زمان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عثمان خان 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کینیڈا کی جانب سے ڈِلن ہیلیگر نے 2 وکٹیں جبکہ جیرمی گورڈن نے 1 وکٹ حاصل کی۔ فاسٹ بولر محمد عامر پلئیر آف دی میچ قرار دیدیا۔

پہلی اننگز

کینیڈا نے مقررہ 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔ کینیڈا کی جانب سے ارون جانسن نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

کینیڈا کی جانب سے ایرون جانسن 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سعد بن ظفر 10، نونیت دھلیوال 4، پراگت سنگھ اور شریاس مووا 2، 2، نکلس کرٹن 1 اور رووندرپال سنگھ 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کلیم ثناء 13 اور ڈِلن ہیلیگر 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رؤف نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے تھی، جبکہ آج ٹیم میں ایک تبدیلی بھی کی گئی ہے کپتان بابر اعظم نے کینیڈا کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں محمد رضوان، صائم ایوب، کپتان بابر اعظم، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، حارث رؤف اپنا جادو جگائیں گے۔

جبکہ کینیڈا کی ٹیم میں ایرون جانسن، نونیت دھلیوال، پراگت سنگھ، نکلس کرٹن، شریاس مووا، رووندرپال سنگھ، کپتان سعد بن ظفر، ڈِلن ہیلیگر، کلیم ثناء، جنید صدیقی، جیرمی گورڈن شامل ہیں۔

icc mens t20 world cup